the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ ان سے آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ سعودی وزیر خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ معاشی اصلاحات کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت سعودی شہریوں اور کمپنیوں پر انکم ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ محمد الجدان نے یہ وضاحت کی کیوں کہ یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ معاشی اصلاحات کے تحت شہریوں پر انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی شہری اپنی آمدنی پر ٹیکس دینے کے



پابند نہیں اور نہ ہی سعودی کمپنیاں اپنے منافع پر حکومت کو کوئی ٹیکس ادا کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے لیے مجوزہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 2020 سے قبل کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے پانچ رکن ممالک 2018 سے تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ماہرین اقتصادیات کہتے ہیں کہ ان تمام ممالک میں بیک وقت اس کا نفاذ ممکن نہیں ہوگا کیوں کہ خطے میں ٹیکس کی وصولی کا کوئی انتظامی انفرااسٹرکچر موجود نہیں ہے اور کمپنیوں کو بھی اس کی عادت نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.